عمران خان پاکستان کے لیے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، علی امین گنڈا پور کا لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس ملک میں آئین توڑ کر مارشل لا لگائے گئے۔ اسلام کے نام پر بننے والا ملک خودمختار نہیں رہا۔
وہ لاہورہائیکورٹ بار سے خطاب کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے کے لیے سیاسی تحریک چلائی گئی، پاکستان پر حکومتیں مسلط کی گئیں جس سے ملک تباہ ہوا۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے کہ پاکستان کے لیے مَیں مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اپنی ذات کے لیے نہیں، پاکستان کے لیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان مقصد کردی نہیں ہے۔ ان کا مقصد وزیراعظم بننا نہیں ہے۔ ان کا مقصد ایک خوددار، خود مختار اور آزاد قوم بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پاکستان قرض میں ڈوب چکا ہے۔ اپنے لوگوں کو لانے اور مسلط کرنے کے لیے تجربے کیے گئے۔ یہ ایسے لوگوں کو لاتے ہیں جو ان کے بوٹ پالش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے لوگوں کےخلاف نہیں، حق، سچ اور امر بالعروف کی بات آئی تو قوم کا ہر بندہ باہر نکلے گا اور فیصلہ کرے گا کہ میں اپنے بچوں کو غلام پاکستان میں نہیں رہنے دوں گا۔