کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ نہایت دانشمندانہ ہے:میر ظہور بلیدی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ:
“آپ کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ نہایت دانشمندانہ ہے اور سیاسی بصیرت کا مظہر بھی۔ آپ جیسے سینئر اور باخبر سیاسی قائدین سے بہتر کون جانتا ہے کہ سیاست کا اصل راستہ مذاکرات اور انگیجمنٹ ہے۔ بات چیت اور رابطے سے وہ بھی ممکن ہو سکتا ہے جو بظاہر ناممکن لگے۔
حکومت کی جانب سے یہی پیشکش ہر وقت نہ صرف آپ، بلکہ تمام اپوزیشن اور آئینی دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کرنے والوں کے لیے بھی موجود ہے۔ ہم پُرامید ہیں کہ آپ بلوچستان بھر میں جاری احتجاج کے حوالے سے بھی اسی دانشمندی اور سیاسی دور اندیشی سے نظرِ ثانی کریں گے، کیونکہ آخرکار تمام معاملات مذاکرات کی میز پر ہی حل ہونے ہیں۔
صوبائی حکومت ہر اُس سیاسی و مقامی قوت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے جو بلوچستان اور اس کے عوام کی پائیدار ترقی و خوشحالی میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ہم سب مل کر ہی دہشتگردی، لاقانونیت اور عدم استحکام جیسے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں — عوام کی خدمت ہمارا مقصد ہے