اگرکشمیر میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی۔۔۔ پی پی رہنماشیری رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیر ی رحما ن نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی نہ کی گئی تو پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے ، عدالتوں میں پیش ہونا ہمار امنشور ہے، آصف علی زرداری سخت علالت کے باوجو د آج عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اسلام آباد میں حکومت کون چلارہا ہے آپکو پتہ ہے اہم ایشوز پر وزیراعظم کی کرسی خالی رہتی ہے، حکومت کشمیر الیکشن میں دھاندلی کرے گی۔

WhatsApp
Get Alert