ملک کے چاروں صوبوں سے انتظامی افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

لاہور(قدرت روزنامہ) ملک کے چاروں صوبوں سے انتظامی افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ، افسران کے تبادلے روٹیشن پالیسی کے تحت کئے گئے ۔ تقررو تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق تبدیل ہونے والے تمام افسران کو فوری طور پر تاحکم ثانی نئی پوسٹنگ کا حکم دے دیا گیا ۔ گریڈ 20 کے ندیم احمد ابڑو کی خدمات پنجاب سے سندھ کو دے دی گئیں ، گریڈ 19 کے محمد سلیم کا گلگت بلتستان سے سندھ میں تبادلہ کر دیا گیا ۔ گریڈ 20 کے آغا محمد یوسف کی خدمات پنجاب حکومت سے واپس لے کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔ گریڈ 20 کے سلیمان سلطان رانا کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔
گریڈ 20 کے افتخار علی ساہو کی خدمات پنجاب حکومت سے واپس لے کر خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ۔ گریڈ 20 کی سارہ اسلم کی خدمات پنجاب حکومت سے واپس لے کر حکومت بلوچستان کے سپرد کر دی گئیں ۔ گریڈ 20 کی فرح مسعود کو پنجاب حکومت سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔ گریڈ 20 کے لفیٹیننٹ ریٹائرڈ اسلام زیب کی خدمات خیبر پختونخوا سے واپس لے کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔
اس کے علاوہ گریڈ 20 کے سید حسن نقوی کو سندھ حکومت سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت ، گریڈ 20 کی نورین بشیر کو جوائنٹ سیکرٹری ڈیفنس ڈویژن راولپنڈی سے تبدیل کر کے ان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کر دی گئیں ، گریڈ 20 کے زاہد علی عباسی کی خدمات سندھ حکومت سے واپس لے کر انہیں اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت ، گریڈ 20 کے خالد حیدر شاہ کا تبادلہ سندھ سے خیبر پختونخوا کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے کاظم حسین جتوئی کو سندھ سے خیبرپختونخوا تبدیل کر دیا گیا ۔
گریڈ 20 کی نشیتہ مریم محسن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے عاطف رحمان کا تبادلہ خیبرپختونخوا سے سندھ تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے مینجنگ ڈائریکٹر واپڈا خالد سلیم کو تبدیل کر کے ان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کر دی گئیں ، گریڈ 20 کے علی حسین ملک کی خدمات اسلام آباد سے واپس لے کر جنوری 2022 سے سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئیں ، گریڈ 20 کی ڈاکٹر انیلہ سلمان کی خدمات یکم جنوری 2022 سے بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی گئیں ۔
گریڈ 20 کے علی طاہر کی خدمات پنجاب حکومت سے لے کر بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں ، گریڈ 20 کے لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مقصود احمد کا تبادلہ سندھ سے پنجاب کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے نعیم احمد شیخ کو سندھ سے پنجاب تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے محمد کریم خان کو خیبرپختوانخوا سے سندھ تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے ثاقب اسماعیل میمن کی خدمات سندھ حکومت سے واپس لے کر خیپر پختونخوا کے حوالے کر دی گئیں ، گریڈ 20 کے محمد نعمان صدیقی کا تبادلہ سندھ سے خیبرپختوانخوا کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے محمد زبیر دریشک کی خدمات پنجاب سے سندھ کے حوالے کر دی گئیں ۔
گریڈ 20 کے عبدالغفور آفریدی کا تبادلہ خیبر پختونخوا سے سندھ کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے جاوید اکبر ریاض کو سندھ سے پنجاب تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے سید خرم علی کو پنجاب سے سندھ تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے محمد یونس چانڈیو کی خدمات خیبرپختونخوا کے حوالے کر دی گئیں ، گریڈ 20 کے زعیم اقبال شیخ کو پنجاب سے سندھ تبدیل کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے عبداللہ شیخ کو سندھ سے خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے احمد ارسلان ملک کو پنجاب سے خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے عمر شاہد حامد کی خدمات سندھ سے بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں ۔
گریڈ 20 کے احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے بلوچستان تعینات کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے مسرور عالم کولاچی کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی گئیں ، گریڈ 20 کے شہزاد اکبر کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کر دی گئیں ، گریڈ 20 کے سہیل اختر کا تبادلہ پنجاب سے سندھ کر دیا گیا ، گریڈ 20 کے ڈاکٹر انعام وحید خان کی خدمات پنجاب حکومت سے سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئیں ۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

4 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

4 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

4 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

4 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

5 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

6 hours ago