ڈاکٹرز کو سڑکوں کی بجائے ہسپتالوں میں ہونا چاہیے، عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں، انہیں سڑکوں پر نہیں بلکہ ہسپتال میں ہونا چاہیے، اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ڈاکٹروں کے مطالبات منظور ہیں، مسائل کے لیے بااختیار پارلیمانی کمیٹی بنا دی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنی نئی حکومت کی پالیسی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت ڈاکٹروں کے تمام مطالبات پورے کرنے اور مسائل کے حل کے لیے تیار ہے۔ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک بااختیار پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی ہے، ینگ ڈاکٹرز کمیٹی کے ساتھ کھلے دل سے بات کریں، ڈاکٹروں کے مسائل خلوص نیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں انہیں سڑکوں پر نہیں ہسپتالوں میں ڈیوٹی پر ہونا چاہیے، اگر ڈاکٹر کی عدم دستیابی سے کسی کی جان چلی گئی تو اسکا ازالہ ممکن نہیں، ڈاکٹر معاشرے کا نہایت قابل احترام طبقہ ہیں، دھرنے اور ہڑتالیں ڈاکٹروں کو زیب نہیں دیتیں، معزز عدالت عالیہ نے بھی ڈاکٹروں کو فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، امید ہے کہ حکومتی یقین دہانی اور عدالتی حکم کی روشنی میں وائے ڈی اے ہڑتال ختم کر دے گی۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

2 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

2 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

2 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

3 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

3 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

3 hours ago