گڈانی، سمندر میں دو افراد ڈوب گئے، حب لسبیلہ کینال سے ایک شخص کی لاش برآمد


حب(قدرت روزنامہ)گڈانی کے سمندر میں دوافراد ڈوب گئے مقامی انتظامیہ کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 32 کے قریب سمندر میں دو افراد ڈوب گئے ڈوبنے والے افراد کی نعشیں سمندر سے نکال کر آر ایچ سی گڈانی منتقل کردیا گڈانی انتظامیہ کے مطابق گڈانی کے سمندر میں ڈوبنے والے اور باپ بیٹے تھے ڈوبنے والوں کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں حب کے انڈسٹریل پولیس تھانہ کے حدود میں لسبیلہ کینال 6 نمبر نالی کے اندر ایک شخص کی ڈوبی ہوئی نعش ملی پولیس نے لاش نکال کر سول ہسپتال حب منتقل کر دیا نعش کی شناخت نہ ہوسکی اور نہ موت کا سبب معلوم ہوسکا پولیس مزید کارروائی کررہی ہے ۔