کوئٹہ ‘ سکیورٹی فورسز پر حملہ، ایف سی چوکی پر گرنیڈ حملہ و خواتین اور پانچ سالہ بچی زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر ایف سی چوکی پر انڈر بیریل گرنیڈ لانچرز سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں گرنیڈ قمبرانی روڈ کی بینک کالونی کے ایک گھر میں جا کر پھٹا۔ حملے میں دو خواتین اور پانچ سالہ بچی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔