اوستہ محمد،پولیس گردی کے خلاف آوازیں بلند

عدالت کا سٹی تھانے پر چھاپہ، دو افراد کی غیرقانونی حراست پر مقدمہ درج
تھانوں میں حبس بے جا اور عوام سے زیادتی برداشت نہیں، نئے ڈی آئی جی اصلاحات لائیں، عوامی مطالبہ
اوستہ محمد (قدرت روزنامہ )اوستہ محمدپولیس کی زیادتیوں اور عوام کے ساتھ ناروا سلوک پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں عدالت نے سٹی تھانہ پر چھاپہ مارا، جہاں دو افراد بغیر کسی کیس کے حبسِ بے جا میں بند تھے۔ اس پر معزز جج نے ہیڈ محرر اور کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جس پر عدالتی احکامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تھانوں میں غیر قانونی حراست اور خریدو فروخت جیسے معاملات پولیس کی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں۔ پولیس کو چاہیے کہ وہ اپنا رویہ بہتر بنائے اور قانون کے مطابق کاروائی کرے۔شہریوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان معاملات کو سنجیدگی سے لیں اور محکمہ پولیس میں اصلاحات لائیں تاکہ غریب عوام کو انصاف مل سکے۔ عوام نے کہا ہے کہ تھانے عوام کے تحفظ کے لیے ہیں، نہ کہ ظلم اور زیادتی کے اڈے۔