آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیےمقرر کرلی گئیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانی نیب اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہیں۔ آصف زرداری کے خلاف اُرسز ٹریکٹر اور اے آروائی گولڈ ریفرنسز میں نیب اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روز سماعت کیلئے مقرر کی ہیں۔ اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ کرے گا۔

آصف زرداری پر اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں 10 ملین ڈالر رشوت کا الزام تھا، آرسز ٹریکٹر ریفرنس میں ٹریکٹر اسکیم میں ان پر کرپشن کا الزام تھا، احتساب عدالت نے سابق صدر کو دونوں مقدمات میں بری کیا تھا، نیب نے آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے، نیب نے 2014ء میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا، اور آج تک سابق صدر کو نوٹس نہ ہوسکا، گزشتہ سماعت پر نیب نے نئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

Recent Posts

سویلین بالادستی اورمزاحمت کاراستہ چھوڑ نے پر پارٹی سے علیٰحدگی اختیار کی، سابق گورنر سندھ محمد زبیر

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نےکہا ہےکہ مسلم لیگ( ن) کی طرف سے ووٹ…

2 mins ago

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

6 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

6 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

6 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

6 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

6 hours ago