سندھ میں رواں سال ڈینگی سے 19 افراد کا انتقال، صوبائی صحت

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں رواں سال ڈینگی سے 19 افراد انتقال کرگئے . ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں 6، ستمبر میں 7 اور اگست میں 3 افراد ڈینگی سے انتقال کرگئے .

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی سے مارچ، مئی اور جون میں ایک، ایک شخص انتقال کرگیا . ترجمان نے کہا کہ رواں سال سندھ میں اب تک 4 ہزار 732 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں . صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ اکتوبر میں 2050 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے . . .

متعلقہ خبریں