باجوڑ میں 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل، ایچ آر سی پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

باجوڑ ( قدرت روزنامہ ) انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے باجوڑ میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں 2خواتین سمیت3 افراد کا مبینہ غیرت کے نام پر قتل زندہ رہنے کے بنیادی حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ایچ آر سی پی حکام بالا سے واقعے کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔ کمیشن چاہتا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قصور وار قانون کےسامنے جوابدہ ہوں اور ریاست خود اس مقدمے میں فریق بنے۔