چناب کلب کی انتظامیہ نے گالم گلوچ پر جج اور شہری کی رکنیت ختم کردی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)فیصل آباد چناب کلب کی انتظامیہ نے گالم گلوچ، نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ایک جج اور ایک شہری کی رکنیت ختم کر دی ہے۔

قومی اخبار کے مطابق کلب کے سیکریٹری اصغر علی نے جج منیر حسین گِل اور شہری ضیا اللہ خان کے نام جاری کردہ خط میں کہا کہ انکوائری کمیٹی نے مکمل طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے اور انہیں مناسب موقع فراہم کرتے ہوئے اپنی رپورٹ پیش کی، جس میں چارج شیٹ میں لگائے گئے بدتمیزی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔

News 1699513946 3038 15

خط میں کہا گیا ہے کہ وہ سنگین بدتمیزی کے مرتکب پائے گئے ہیں، انکوائری کمیٹی کی سفارش پر متعلقہ مجاز اتھارٹی نے ان کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خط میں لکھا گیا کہ انکے انتہائی نامناسب رویے جس میں توہین آمیز زبان کا استعمال اور جسمانی تشدد شامل تھا کے باعث انہیں فوری اور مستقل طور پر کلب سے نکال دیا گیا ہے۔

News 1700833775 6337 4

یہ فیصلہ حتمی ہے اور اس پر کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی ویڈیو، جو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر چکی ہے، اس کی وجہ سے کلب کی ساکھ اور اقدار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، اور آپ کا رویہ قواعد و ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے۔سیکریٹری نے کہا کہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کا کلب میں داخلہ سختی سے ممنوع ہے، بطور رکن اور نہ ہی بطور مہمان آپ کلب میں داخل ہوسکتے ہیں، اور آپ پر کلب کی رکنیت حاصل کرنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔