اداکارہ ثنا جم میں ورزش کی بولڈ ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آ گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ ثنانواز کی جم میں ورزش کی بولڈ ویڈیو وائرل ہوگئی جس پرصارفین کی جانب سے کڑی تنقید بھی کی جارہی ہے۔
پاکستان فلم انڈسٹری میں تین دہائیوں سے کام کرنے والی ثنا جم سے ورک آؤٹ کے دوران اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں،حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں ورزش کر رہی ہیں۔
ثنا نے اس ویڈیو میں سیاہ رنگ کی بغیر آستین والی بنیان نما ٹی شرٹ اور ٹراؤز پہن رکھا ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا اس لباس میں مختلف وزشیں کر رہی ہیں جن میں ویٹ لفٹنگ بھی شامل ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کواس لباس پر آڑے ہاتھوں لے لیا ہے،صارفین کا کہنا نے کہ لباس کے چناؤ میں اپنے مذہب اور ثقافت کو مقدم رکھنا چاہیے۔ یہ مکمل بے حیائی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ اپنی عمر کا ہی خیال کرلینا چاہیے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ سب جعلی اور شہرت کی ناکام کوششیں ہیں۔