یوم تکبیر پر تعطیل کا اعلان، مگر کہاں؟

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے تعطیل کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے باعث تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال حکومت نے 28 مئی یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، سال 2025ء کے حکومت کے گزٹیڈ ہالیڈے کلینڈر میں 28 مئی کا دن بھی شامل کیا گیا ہے تاہم ابھی 28 مئی کی چھٹی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا۔

15 2 1