لاہور: اسٹیج اداکارہ شیزا بٹ کی گاڑی پر فائرنگ

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسٹیج اداکارہ شیزا بٹ کی گاڑی پر بعض افراد نےفائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم شیزا بٹ محفوظ رہیں۔پولیس نے اداکارہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔سی سی پی او لاہور فیاض دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس کے مطابق اسٹیج اداکارہ شیزا بٹ کی کار پر نصیرآباد کے علاقےمیں فائرنگ کی گئی، گولیاں لگنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم شیزا بٹ محفوظ رہیں۔پولیس نے شیزا بٹ کے بھائی راشد علی کی مدعیت میں 2 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ ملزمان عبدالحمید عرف مٹھو بٹ اور راؤ ذوالفقار شیزا بٹ کو اپنے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے پر مجبور کرتے اور موبائل فون پر دھمکیاں دیتے تھے۔