آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری اپنی ٹیم کے ساتھ معاہدے سے مشروط کردی
آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا جہاد ازعور اس ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بجٹ کی منظوری کو اپنی ٹیم کے ساتھ معاہدے سے مشروط کردیا۔
آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا جہاد ازعور اس ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خزانہ سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ منظوری کو اپنے عملے کے معاہدے سے مشروط کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں حکومت کی بجٹ سازی پر اختیار محدود ہو گئے ہیں۔
ایف بی آر نے بجٹ کے لیے وزیراعظم کو ٹیکسیشن تجاویز پیش کردی ہیں اور اگلے مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14.07 ٹریلین روپے ہوسکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی میں نمایاں اضافہ کرسکتی ہے جبکہ وزیراعظم نے انکم ٹیکس ریلیف کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔