انتخابی اصلاحات قومی ایجنڈا ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات وزیرِ اعظم عمران خان یا پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا ایجنڈا نہیں، یہ قومی ایجنڈا ہے۔


یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہو ں نے مزید کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لیے آگے بڑھیں، یہ سیاسی نظام کی بڑی کامیابی ہو گی۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے۔