انتخابی اصلاحات قومی ایجنڈا ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات وزیرِ اعظم عمران خان یا پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا ایجنڈا نہیں، یہ قومی ایجنڈا ہے . یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے .

انہو ں نے مزید کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لیے آگے بڑھیں، یہ سیاسی نظام کی بڑی کامیابی ہو گی . وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے . . .

متعلقہ خبریں