اسلامی دنیا کی سب سے بڑی سونے کی کان کس ملک میں ہے؟ یہ سعودی عرب یا ایران نہیں بلکہ ۔۔۔

جکارتہ (قدرت روزنامہ) آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا مسلم ملک انڈونیشیا اسلامی دنیا کی سب سے بڑی سونے کی کان کا مالک ہے۔ پاپوا صوبے کے پہاڑی علاقے میں واقع “گراسبرگ مائن” دنیا کی بڑی کانوں میں سے ایک ہے، جہاں سونا اور تانبا بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق یہ کان امریکی کمپنی فری پورٹ میکمران اور انڈونیشیا کی سرکاری کمپنی ایم آئی این ڈی آئی ڈی کی مشترکہ ملکیت ہے۔ یہاں 2023 میں تقریباً 72 ملین ٹن خام مال نکالا گیا۔ گراسبرگ مائن اب زیر زمین کان کنی کے جدید طریقہ کار پر منتقل ہو چکی ہے، جس میں تین بڑی زیر زمین کانیں اور چار کنسنٹریٹرز کام کر رہے ہیں۔ یہ کان نہ صرف اپنی وسعت بلکہ اہمیت کے لحاظ سے بھی نمایاں ہے، جہاں تقریباً 20 ہزار افراد کام کرتے ہیں۔ یہاں ایک ذاتی ہوائی اڈہ اور بندرگاہ بھی موجود ہے۔