حکوت ہوش کے ناخن لے ورنہ۔۔۔سوموار سے مکمل ہڑتال کا اعلان، عوام کی پریشانی کی انتہا نہ رہی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سےراولپنڈی کی فلورملز کو گندم کی فراہمی بند کرنےسےضلع بھر میں آٹے اور چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا ،جڑواں شہروں کی تمام فلور ملوں نےسوموار کےروزسےمکمل ہڑتال کااعلان کرتےہوئےکہاہےکہ حکومت نےہوش کےناخن نہ لئے تو منگل کو صوبہ پنجاب کی تمام فلور ملز ہڑتال کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد کی فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی بند کرنےکےبعدجڑواں شہروں میں آٹےکی قلت پیداہو گئی ہے،فلور ملز ایسوسی ایشن راولپنڈی ریجن نے پیر کے روز سے جڑواں شہر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کرنے کااعلان کرتے ہوئےکہا کہ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں اگلے روز سے صوبہ بھر میں ہڑتال شروع کر دی جائے گی۔فلور ملز ایسوسی ایشن کےگروپ لیڈر عاصم رضا،سرپرست اعلیٰ راولپنڈی ریجن طارق صادق، ریجنل چیئرمین ریاض اللہ خان، وائس چیئرمین عاطف مرزا اور دیگر رہنماوں نےکہاکہ محکمہ خوارک نےفلورملوں کوسرکاری گندم کے اجراءسےانکار کر دیا ہےاورفلورملز کو جنوبی پنجاب سے گندم خریدنےپرمجبور کیاجارہاہےجو ناقابل عمل ہے

کیونکہ اس سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 85 روپے کا اضافہ ہو جائے گا ،مہنگائی سے پریشان عوام پر بوجھ بڑھ جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ فلور ملز کو جنوبی پنجاب سے گندم خرید کرایک ہزار75 روپے کی سابقہ قیمت میں20 کلو آٹے کاتھیلا فروخت نہیں کیا جا سکتا،اگر ایسا کیا گیاتو تمام فلور ملز دیوالیہ ہو کر بند ہو جائیں گی ،جنوبی پنجاب سے راولپنڈی اسلام آباد اٹک چکوال اور جہلم تک ایک سو کلو گندم کی ترسیل کے اخراجات 400سو روپے ہیں اور اسکی ادائیگی کے لئے فلور ملز پر دباو ڈالا جا رہا ہے ،محکمہ خوراک کی نا اہلی اور بد انتظامی سے آٹے کا بحران پیدا ہوگا اورپنجاب میں مہنگائی بڑھے گی، گندم کے غیر پیداواری اضلاع میں صورتحال تشویشناک ہو جائے گی اور عوام براہ راست متاثر ہونگے ۔

Recent Posts

پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کوتیار

کراچی(قدرت روزنامہ)انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ چمپیئنز آف لیجنڈز کرکٹ لیگ میں پاکستان اور بھارت کے…

19 mins ago

فاٹا انضمام کے معاملے پر امریکی افسر میرے گھر آیا، مولانا فضل الرحمان کا جلسے میں دعویٰ

پشاور(قدرت روزنامہ)جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب فاٹا…

27 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جناح ہاؤس اورجناح گیلری کا دورہ، شہدا ءکی فیملیز سے ملاقات ،میڈیا سے کیا کہا ؟ جانیے

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا…

6 hours ago

لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا…

6 hours ago

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا…

6 hours ago

170 والا سکور اب نہیں چلتا، یونس خان نے قومی ٹیم کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا…

8 hours ago