ملک میں آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں 20 کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت میں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردی اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں ملک میں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت 1642.33روپے ریکارڈ کی گئی جو مارچ کے مقابلہ میں 6.62فیصداورگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 31.86فیصدکم ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ میں ملک میں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت 1758.84روپے اورگزشتہ سال اپریل میں 2410.013روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں اسلام آبادمیں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت 1711.08روپے، راولپنڈی 1704.91روپے، گوجرانوالہ 1596.84 روپے، سیالکوٹ1625.66 روپے، لاہور1553.83روپے،فیصل آباد1552.51روپے ریکارڈ کی گئی۔
ملتان1547.68روپے، بہاولپور1604.70روپے، کراچی 1652.93روپے، حیدرآباد1760.79 روپے، سکھر1501.97روپے، لاڑکانہ 1544.22روپے، پشاور1650.92روپے، بنوں 1582.56روپے، کوئٹہ 1787.46روپے اور خضدار میں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت 1864.43 روپے ریکارڈ کی گئی۔