ٹرمپ انتظامیہ کا غیر ملکیوں کو نئے اسٹوڈنٹ ویزے جاری کرنے سےانکار

نیویارک(قدرت روزنامہ) ٹرمپ انتظامیہ نے نئے سٹوڈنٹ ویزے جاری نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے کہاکہ تمام سفارتخانوں کو غیر ملکی طلبہ کو ویزے نہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، درخواست دہندگان کی سکریننگ اور جانچ کا عمل جاری ہے۔
مارکورووبیو کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی طلبہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کی جارہی ہے، پہلے سے طے شدہ سٹوڈنٹ ویزا اپوائنٹمنٹ پر اثر نہیں پڑے گا۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سکریٹری کرسٹی نوم نے اپنے محکمے کو ہارورڈ کے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (ایس ای وی پی) سرٹیفیکیشن کو ختم کرنے کا حکم دیا،