غنی بلوچ کو بازیاب یا عدالت میں پیش کیا جائے، اہلخانہ کی پریس کانفرنس

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)غنی بلوچ کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے انسانی حقوق کے اداروں، سیاسی جماعتوں، طلباءتنظیمیں ان کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ غنی بلوچ براہوئی لٹریچر میں ایم فل اسکالر ، ریسرچر ، ٹرانسلیٹر اور پبلیشر اور پر امن کارکن ہے 25 مئی کو کوئٹہ سے کراچی سے جاتے ہوئے خضدار سے لاپتہ کیا گیا اور انہیں بغیر کسی وارنٹ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے تا حال ان کا کچھ معلوم نہیں کہ وہ کس حالت میں ہے انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست پاکستان اور متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ وہ غنی بلوچ کو عدالت میں پیش کریں اگر ان پر کوئی الزام ہے تو اس پر کارروائی کی جائے بصورت دیگر انہیں رہا کیا جائے تاکہ ہمیں ذہنی اذیت سے چھٹکارا مل سکے۔ ہماری انسانی حقوق کے اداروں، سیاسی جماعتوں، طلباءتنظیموں سے اپیل ہے کہ اس کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔