کوئٹہ، وکلا اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب،کمشنر نے تھری ایم پی او آرڈر واپس لے لیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وکلا برادری اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں کمشنر کوئٹہ حمزہ شفاقت نے جاری کردہ تھری ایم پی او آرڈر واپس لے لیا ہے۔ اس کے علاوہ، ضلعی جیل کوئٹہ نے محمد مصطفی کو 30 روزہ حراست کے بعد رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ مذکورہ شخص کو بلوچستان مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس 1960 کی دفعہ 3(1) کے تحت حراست میں رکھا گیا تھا۔