ایڈوکیٹ محی الدین ساسولی مرحوم کے چیمبر پر فورسز کی توڑپھوڑ فورس گردی ہے ، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے ، عدلیہ بھی سمجھوتے پر عمل پیرا ہے فورسز کی ماورائے قانون کاررواہیوں پر نوٹس نہیں لے رہے ہیں اس لیئے وکلا کے چیمبرز بھی محفوظ نہیں ، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ ) نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں گزشتہ شب ممتاز قانون دان اور سپریم کورٹ بار کونسل کے رکن مرحوم غلام محی الدین ساسولی ایڈوکیٹ کے چیمبر (نیشنل لا چیمبرز) واقع اسپنی روڈ کوئٹہ جس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے وکیل ممتاز قانون دان اسد ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلا آفس کرتے ہیں بدھ اور جمعہ کی شب مبینہ طورپر سی ٹی ڈی کے اہل کاروں نے رات کی تاریکی میں توڑ پھوڑ کرکے دروازے توڑے اور آفس کو نقصان پہنچایا نیشنل پارٹی اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضع کرتا ہے کہ سیکورٹی فورسز امن امان کے نام پر کھلی دہشت گردی پہ اتر آئے ہیں نہ حکومت ان سے پوچھنے کی جرات کرتا ہے نہ ہی عدالتیں ان سے پوچھتی ہیں اس لیئے اب وکلا کے چیمبرز بھی محفوظ نہیں رہے ، پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ محی الدین ساسولی ایڈوکیٹ مرحوم کے چیمبر اور واضع طورپر نیشنل لا چیمبرز کا بورڈ بھی لگا ہوا ہے اس کے باوجود چیمبر کے دروازے توڑنا کھلی دہشت گردی ہے جس کی نیشنل پارٹی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اس مکروہ عمل کے خلاف ہر سطع پر بھر پور آواز اٹھاکر احتجاج کی جاہیگی۔