بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ‘)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لورالائی اور کچ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو جرات مندانہ اور مثر قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں ریاستی اداروں کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے جاری مسلسل کوششوں کا واضح ثبوت ہیں یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ لورالائی میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ریاست کی رٹ بحال کرنے کی ایک مضبوط علامت ہے، جبکہ کچ میں کی گئی کارروائی سیکیورٹی اداروں کی غیر معمولی مہارت اور تیاری کی مظہر ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن دشمن عناصر کا انجام قریب ہے اور حکومت ان کے مکمل خاتمے کے لیے ہر سطح پر متحرک ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان، پاک فوج اور دیگر ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں اور دہشتگردی کے ناسور کے خلاف بھرپور جنگ جاری رکھیں گیانہوں نے کہا کہ قوم اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے اور دشمن عناصر اب مایوسی اور شکست کا شکار ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلی نے واضح کیا کہ بلوچستان میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مشن میں ریاستی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے وزیر اعلی نے سیکیورٹی فورسز کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن، ترقی اور خوشحالی ہی ہمارا ہدف ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔