کوئٹہ/انتظامیہ نے نجی پٹرول پمپس پر پابندی‘ لاکھوں نوجوانوں بے روزگار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں انتظامیہ نے ایرانی پٹرول پمپس پر پابندی لگا کر لاکھوں نوجوانوں کو بے روزگار اور دوسری جانب پاکستانی پٹرول پمپ کی مالکان کی چاندنی لگ گئی ایرانی پٹرول پمپ بند ہونے سے رش میں اضافہ اور ساتھ میں یہی ایرانی پٹرول پاکستانی ریٹ پر عام پمپس میں فروخت کر رہے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس منافع میں انتظامیہ بھی برابر کے شریک ہے واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قبل ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ایرانی پٹرول جو باہر سے آرہے تھے اور یہاں پر پٹرول پمپ قائم تھے جس سے نہ صرف لاکھوں لوگ برسر روزگار تھے بلکہ عوام کو بھی کم قیمت پر ریلیف مل رہی تھی
لیکن انتظامیہ نے یہی نوجونوانوں کو بھی بے روزگار کرنے کیلئے ڈنڈا اٹھاکر نہ صرف ایرانی پٹرول پمپ کو سیل کیا جارہا ہے بلکہ ان افراد کے خلاف بھی ایف آئی آردرج کیا جارہا ہے تاکہ وکلاء اور عدالتوں کو پہنچا سکے اور لوگ عدالتوں کا رخ کریں اسی طرح پٹرول پمپس بند ہونے سے لاکھوں کی تعداد میں نوجوان طبقہ بے روزگار کیا گیا اور ساتھ میں یہی ایرانی پٹرول پاکستانی پٹرول پمپ مالکان پاکستانی ریٹ کے مطابق فروخت کر رہے ہیں جس سے پاکستانی پٹرول مالکان کی چاندنی لگ گئی ایک طرف عوام کا رخ ان پٹرول پمپ کی طرف ہو گیا اور دوسری جانب بڑے دامون میں پٹرول فروخت کی جارہی ہے عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوا م کو بے روزگا ر کرنے کی بجائے ان کوروزگار دیا جائے تاکہ وہ ایرانی پٹرو ل کی صورت میں ہو یا کوئی متبادل راستہ ہو نکال کر روزگار فراہم کی جائے ۔