عید الاضحیٰ کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہو گا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں عید الاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی، اس عید کے موقع پر چونکہ فرزندانِ توحید نے قربانی کے جانور ذبح کرنا ہوتے ہیں تو عید سے قبل ہر شخص کے ذہن میں سوال ہوتا ہے کہ موسم کیسا ہو گا خاص طور پر بارش تو نہیں ہو گی؟ کیونکہ اس گرمی میں بارش اور خراب موسم میں قربانی کرنے اور پھر گوشت بنانے میں مشکلات دو چند ہوجاتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج کل تو بارش اور طوفان کے پیشگوئی کی جا رہی ہے اور گزشتہ روز بھی ملک کے مختلف حصوں میں بارش بھی ہوئی ہے، تاہم یہ دیکھتے ہیں 7 جون کو ملک کے مختلف حصوں میں موسم کیسا رہے گا؟
بی بی سی ویدر کے مطابق وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کے روز یعنی 7 جون کو موسم خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 اور کم سے کم 22 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
لاہور میں عید الاضحیٰ کے روز موسم خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 42 اور کم سے کم 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں بھی عید الاضحیٰ یعنی 7 جون کو موسم خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35 اور کم سے کم 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
پشاور میں عید الاضحی کے روز موسم خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 40 اور کم سے کم 26 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ میں عید الاضحیٰ کے دن 7 جون کو موسم خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35 اور کم سے کم 17 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔