پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان آج ، عوام کو ریلیف یا مزید بوجھ؟جانئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا، جس کے بعد یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا بجٹ سے قبل عوام کو کچھ ریلیف دیا جائے گا یا مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا؟
ذرائع کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق:
پیٹرول کی قیمت میں 60 پیسے سے ایک روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
اس ممکنہ کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 252.63 روپے سے کم ہو کر 251.63 روپے یا اس کے آس پاس ہونے کا امکان ہے۔
حتمی اعلان وزارت خزانہ کی جانب سے آج رات متوقع ہے، جس کے بعد ہی واضح ہو سکے گا کہ حکومت نے عوام کو بجٹ سے پہلے کچھ ریلیف دیا یا نہیں۔