ژوب، لورالائی بارڈر پر ویگن پر فائرنگ، بچی شہید، خاتون سمیت ایک شخص زخمی

ژوب(قدرت روزنامہ)زڑہ تھانہ کی حدود میں ژوب لورالائی بارڈر کے قریب نامعلوم افراد کی ویگن پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک معصوم بچی شہید جبکہ ایک مرد اور ایک خاتون زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ قبائلی رنجش کا شاخسانہ ہے، زخمیوں کا تعلق کبزئی قوم سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔