نواز شریف کے حق میں تیسری بڑی گواہی عدلیہ کے اندر سے آئی ہے، مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج نواز شریف کے حق میں تیسری بڑی گواہی عدلیہ کے اندر سے سامنے آئی ہے . مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رانا شمیم کے انکشافات پر سب سے پہلا نوٹس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو جانا چاہیے تھا .

انہوں نے مزید کہا کہ بیان حلفی آتا ہے تو اس پر جواب بھی بیان حلفی میں ہی آنا چاہیے . مریم نواز کا کہنا ہے کہ امید تھی ایک دن سچ سامنے آئے گا، پانچ سال سے عدالتوں کے چکر لگار ہیں . اُن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سزاؤں کو ختم کرکے نوازشریف کو بری کیا جائے . . .

متعلقہ خبریں