سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد:(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔
علی امین گنڈاپور اپنے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، سابق وزیراعلیٰ کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ گورنر راج کے دوران نظر بند ہونے کی وجہ سے علی امین گنڈا پور عدالت پیش نہیں ہو سکے۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر پراسکیوشن کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔
