بینک سے 5 لاکھ یا اس سے زائد رقم نکلوانے پرسیکیورٹی لازمی لینا ہوگی، ایڈوائزری جاری

بینکس کے سیکیورٹی گارڈ کے لئے بلٹ پروف جیکٹ لازمی قرار دے دیا گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں بینکس سے رقم لے کر لٹنے والوں کو بچانے کے لئے ساتھ پولیس نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔کراچی ساتھ پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق پانچ لاکھ یا اس سے زائد رقم نکلوانے والوں کو سیکیورٹی لینا لازم ہوگی،بینک مینجرخود متعلقہ تھانے فون کرکے پولیس بلائے، بینکس کو مووایبل بنکربنانے کی ہدایت دی گئی ہے،بینکس کے سیکیورٹی گارڈ کے لئے بلٹ پروف جیکٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بینک میں تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈکی تعیناتی کی جائے،
8 میگا پکسل والے نئے کیمرے داخلی اورخارجی راستے پر بھی لگائے جائیں،غیرمتعلقہ افرادپر سخت نظر رکھی جائے،سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی رجسٹرڈکمپنی سے کی جائے، سرکاری چھٹیوں کے دوران بینک میں گارڈز لازمی رکھے جائیں۔