وزیر اعظم کے تعلیمی ویژن کی روشنی میں بلوچستان میں تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے تعلیمی ویژن کے تحت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی و وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی کی قیادت میں صوبہ بلوچستان میں تعلیمی میدان میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکومت بلوچستان نے “تعلیم ہر بچے کا حق” پروگرام کے تحت صوبے بھر کے 2864 غیر فعال اسکولوں کو بحال کر دیا ہے۔
تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 3145 اساتذہ کی عارضی بنیادوں پر تعیناتی مکمل کی گئی ہے، جبکہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے ذریعے شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل کے تحت 7116 اساتذہ کی تقرری کا عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔
ان اقدامات کے نتیجے میں اساتذہ کی مؤثر تقسیم، کنٹریکٹ پر اساتذہ کی شمولیت اور ایس بی کے یونیورسٹی کے تحت بھرتیوں کے باعث صوبے کے 85 فیصد غیر فعال اسکولوں کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔
حکومت بلوچستان کا عزم ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو، اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ تعلیم کے شعبے میں یہ پیش رفت بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

WhatsApp
Get Alert