دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، عطاء الرحمن مینگل کے قتل پر سرفراز بگٹی کا اظہار افسوس


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق وزیر مملکت، نگراں وزیر اعلیٰ اور سابق سفیر قطر میر نصیر مینگل کے فرزند میر عطاء الرحمن مینگل کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہید کے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، اور حملے میں زخمی ہونے والے میر مطیع الرحمن مینگل کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔وزیر اعلیٰ نے واقعے کو بزدلانہ دہشت گردی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایسی لحرکات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت بلوچستان اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے گی، اور ملوث دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت دہشت گردی کے خلاف متحد اور یکجہت ہیں، اور امن دشمن عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert