بلوچستان میں عیدالاضحیٰ پر اسکولوں کیلئے 5 روزہ تعطیلات کا اعلان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسکول عید تعطیلات سے متعلق صوبائی محکمہ تعلیم نے اہم اعلان کرتے ہوئے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 5 روزہ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول عیدالاضحیٰ کے موقع پر 25 مئی سے 29 مئی 2026 تک بند رہیں گے۔ تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے یکم جون بروز پیر دوبارہ کھلیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور والدین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تاکہ لوگ عید کی خوشیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ بہتر انداز میں منا سکیں۔
دوسری جانب مختلف صوبوں میں بھی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے اعلانات سامنے آرہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے 26 سے 28 مئی تک 3 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں 26 سے 29 مئی تک 4 روزہ تعطیلات دی گئی ہیں۔
تعلیمی حلقوں کے مطابق بلوچستان میں 5 روزہ تعطیلات کے باعث طلبہ کو نہ صرف آرام کا موقع ملے گا بلکہ عید کی تیاریوں اور خاندانی مصروفیات کیلئے بھی مناسب وقت میسر آئے گا۔
والدین نے بھی حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کے شدید موسم میں اضافی چھٹیاں بچوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

WhatsApp
Get Alert