معروف ماڈل روبینہ خان نے شادی کرلی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فیشن انڈسٹری کی خوبرو اور نوجوان ماڈل روبینہ خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔روبینہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔
View this post on Instagram
ماڈل نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سفید اور ہلکے گلابی رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے شوہر نے بھی سفید لباس زیب تن کیا۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں روبینہ خان اپنے شوہر کے ہمراہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔روبینہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’قبول ہے۔‘
ماڈل کی پوسٹ پر صدف کنول، نمرہ خان، اریبہ حبیب سمیت دیگر شوبز ستاروں نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ روبینہ خان کا شمار پاکستان کی معروف ماڈلز میں ہوتا ہے، وہ اپنے کیرئیر میں کئی نامور برینڈز کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔
