موٹروے ایم 5 پر خوفناک ٹریفک حادثہ
ملتان (قدرت روزنامہ) موٹروے ایم 5 پر خوفناک ٹریفک حادثہ۔ تفصیلات کے مطابق ایم 5 ملتان موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے۔ ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے تمام 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
