وزیراعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل سیکرٹری کی سیاسی مخالفت میں کردار کشی کرنے والوں کو تنبیہ، قیمتی مشورہ بھی دیدیا


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے سیاسی مخالفت میں حکومتی ارکان کی کردار کشی کرنے والوں کو خبر دار کرتے ہوئے قیمتی مشورہ بھی دیدیا۔
یادرہے کہ لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے پر ایک بزرگ کی نامناسب گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،جس میں حکومت اور ریاستی اداروں کے عہدیداروں کیخلاف انتہائی واہیات زبان استعمال کی گئی ۔تاہم اگلے روز اس بزرگ کی سافٹ ویئراپ ڈیٹ ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں ان کی جانب سے اپنی نامناسب گفتگو پر پشیمانی کااظہارکیا اورآئندہ ایسی گفتگو سے اجتناب کرنے کا عہد کیا۔ بزرگ کی پرانی اور نئی ویڈیو دونوں سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں۔
ایسے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر آپ کو حکومتی پالیسیوں سے اختلاف ہے تو آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ دلیل اور شائستگی کے دائرے میں رہ کر تنقید کریں، خامیوں کی نشاندہی کریں اور بہتری کی تجاویز دیں،ذیشان ملک نے کہاکہ لیکن اگر آپ سیاسی مخالفت میں ذاتیات پر اتریں گے اور کردار کشی کریں گے تو یہ کوئی بھی ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

WhatsApp
Get Alert