مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد کاشف کی نا اہلی کا فیصلہ برقرار، سپریم کورٹ نے اپیل مسترد کر دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد کاشف کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے بہاولنگر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے کاشف محمود کو نا اہل کرنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کی بناء پر محمد کاشف کو نااہل قرار دیا تھا۔
ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف محمد کاشف نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری پر ن لیگی ایم پی اے کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔
