گاجر کن افراد کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم سرما کی سبزی گاجر کا استعمال جہاں صحت کے لیے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے وہیں اس کا استعمال ہر کسی کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوتا ۔غذائی ماہرین کی جانب سے گاجر میں بے شمار وٹامنز، منرلز، غذائی فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹ خوبیاں پائے جانے کے سبب اس کا استعمال لازمی قرار دیا جاتا ہے اور اس کی بے شمار خصوصیات بھی گنوائی جاتی ہیں مگر دوسری جانب ماہرین کے مطابق ہی گاجر کا استعمال ہر انسانی جسم میں ایک جیسے فوائد نہیں دیتا۔
غذائی ماہرین کے مطابق اس موسمی سبزی کا استعمال بچوں، بوڑھوں اور جوانوں سمیت سب ہی کر سکتے ہیں مگر ایسے افراد جنہیں شوگر یا پھر موٹاپے کی شکایت ہو ایسے افراد کے لیے گاجر یا اس کے جوس کا استعمال سختی سے منع کیا جاتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق گاجر میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ خوبیاں جہاں انسانی جسم میں متاثر خلیوں کی مرمت کا کام کر تی ہیں وہیں یہ شوگر اور موٹاپے کے شکار افراد کے لیے صحت سے متعلق صورتحال میں بگاڑ کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر میں موجود وٹامن بی، اے اور ای سمیت کئی قدرتی اور مفید غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے انتہائی اہم ہیں مگر اس میں قدرتی شکر اور کیلوریز کی مقدار شوگر اور موٹاپے کے شکار افراد کے لیے نقصان دہ ثابت ثابت ہو سکتی ہے۔
طبی و غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جنہیں اضافی وزن، شوگر، کمزور معدے اور آنتوں کی شکایت ہو ایسے افراد کو ناصرف گاجر کھانے سے پرہیز بلکہ اس کا جوس بھی نہیں پینا چاہیے، گاجر کا باقاعدہ استعمال فربہ افراد کو مزید موٹا اور شوگر کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Recent Posts

شارٹ فال میں اضافہ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ تک پہنچ…

13 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کا درجہ…

26 mins ago

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ویزے کے حصول میں آسانی پیدا کر دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی، کینیڈانےہنر…

29 mins ago

بچوں کو دیکھ کر پڑھائی کا شوق پیداہوا، 63سالہ خاتون نے گریجوایشن کرلی

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی خاتون ھدی العبیدا نے بالاخر 40 برس بعد 63 سال کی عمر…

32 mins ago

شادی کی تقریب میں دولہا کو سرعام دلہن کا بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا

لکھنؤ (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کو اپنی…

35 mins ago

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار نے شہریوں…

2 hours ago