کریبین ملک ہیٹی کے صد ر کوگھر میں قتل کردیا گیا

ہیٹی (قدرت روزنامہ)غرب الہند کے ملک ہیٹی کے صدر جو وئنیل مویزکو ان کے گھر میں قتل کردیا گیا . غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جووئنیل مویز کوکمانڈوز نے ان کے گھر میں فائر نگ کرکے قتل کیا جبکہ حملے کے دوران صدر کی اہلیہ بھی زخمی ہوئی ہیں .

صدارتی دفتر کی جانب سے شیئر کئے گئے ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ صدر پررات گئے 1بجے ان کے گھرمیں حملہ کیا گیا ، حملے کے دوران اہلیہ بھی گھر میں موجو د تھیں . دوسر ی جانب جو وئنیل مویز کے قتل کے بعد عبوری وزیراعظم کلاﺅڈ جوزف نے حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں . . .

متعلقہ خبریں