سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 860 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 115 ڈالر کی کمی آئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 514 ڈالر ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

WhatsApp
Get Alert