آٹے کے نئے سرکاری نرخ مقرر

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومتِ سندھ نے صوبے بھر میں آٹے کے نئے سرکاری نرخ مقرر کر دیے۔
محکمہ خوراک سندھ نے نئے سرکاری نرخ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 1380 روپے جبکہ ریٹیل قیمت 1450 روپے مقرر کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 690 روپے جبکہ ریٹیل قیمت 725 روپے مقرر کی گئی، ایک کلو کی ایکس مل قیمت 138 روپے اور ریٹیل قیمت 145 روپے مقرر کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئے سرکاری نرخ فوری نافذ العمل اور 31 جنوری 2027 تک برقرار رہیں گے۔
