80 سالہ بزرگ ماں کو دھکے دے کر گھر سے بے دخل کرنے والا بیٹا گرفتار

پشاور (قدرت روزنامہ)بدبخت بیٹے نے80 سالہ بزرگ ماں کو دھکے دے کر گھر سے بے دخل کر دیا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعدپولیس نے تحفظ والدین آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا . تفصیلات کے مطابق پشاور میں ماں کو گھر سے بے دخل کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیاگیا،پولیس نے تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا .

مقدمے میں نامزد ملزم شکیل احمد نے چند روز قبل ہی اپنی والدہ کو گھر سے بے دخل کیاتھا،مقدمہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد درج کیا گیا،ویڈیو میں معمر خاتون کو گھر سے باہر سڑک پر پڑا ہوا دکھایا گیا تھا . پولیس نے ویڈیو کو ثبوت کے طور پر محفوظ بھی کر لیاہے اورتحفظ والدین آرڈیننس کے تحت مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے . واضح رہے رواں سال 08 مئی کو صدرمملکت نے والدین کو زبردستی گھروں سے نکالنے کو قابل سزا جرم قرار دیتے ہوئے تحفظ والدین آرڈیننس2021 جاری کیا تھا، جس کے تحت اولاد کیلئے والدین کو گھرسے بےدخل کرنا قابل سزا جرم ہوگا، بتایا گیا تھا کہ آرڈیننس کا مقصد والدین کو تحفظ فراہم کرنا ہے . تاکہ بچے اپنے والدین کو زبردستی گھروں سے نہ نکال سکیں . اور والدین کو تحفظ فراہم کیا جاسکے . آرڈیننس کے تحت اولاد کیلئے والدین کو گھرسے بےدخل کرنا قابل سزا جرم ہوگا، جس کی ایک سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی . تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے بعد بچے اپنے والدین کو گھروں سے زبردستی نہیں نکال سکیں گے چاہے ان کے پاس اپنا گھر ہو، یا پھر کرائے کا گھر ہو . اس کے برعکس اگر گھر والدین کی ملکیت ہے تو والدین کو اختیار ہوگا کہ اپنے بچوں کی نافرمانی پر انہیں گھروں سے نکال سکیں گے . والدین گھر خالی کرنے کیلئے بچوں کو تحریری نوٹس بھی دے سکیں گے . اگر بچے پھر بھی گھر خالی نہ کریں تو ان کو 30 دن تک قید، جرمانہ یا دونوں سزاؤں کا اطلاق ہوگا . . .

متعلقہ خبریں