فیروز والا میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

شیخوپورہ(قدرت روزنامہ) لبان والا میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے علاقے لبان والا میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، اور مرنے والوں میں دو بچیوں سمیت میاں بیوی شامل ہیں، تاہم ابھی تک ان کے ناموں کی شناخت نہ ہوسکی۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، یا کوئی ڈکیتی مزاحمت کے باعث واقعہ پیش آیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئےہیں اور قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تحقیقات کی جائیں گی اور واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے فیروز والہ میں گاڑی پر فائرنگ سے چار افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، اور ڈی پی او شیخوپورہ کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

Recent Posts

سانحہ 9مئی ،حکومت کا اپنا بیانیہ دینے کا فیصلہ ، کل اہم اعلان متوقع

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کو دی…

3 mins ago

9 مئی اور 1971 کے واقعات میں واضح مماثلت دکھائی دیتی ہے، عمران خان

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے…

15 mins ago

اداکارہ عالیہ بھٹ کی بھی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک اور ڈیپ فیک جعلی ویڈیو…

28 mins ago

وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی

لاڑکانہ(قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی…

34 mins ago

9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کی جو…

36 mins ago

پولیس اور وکلا ء میں تصادم ، ترجمان پنجاب پولیس نے بیان جاری کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)جی پی او چوک لاہور میں پولیس اور وکلاء میں تصادم پر ترجمان پنجاب…

42 mins ago