افغان سفیر کی بیٹی کو اغواء نہیں کیا گیا، یہ عالمی سازش ہے، را کا ایجنڈا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغواء نہیں کیا گیا،یہ عالمی سازش ہے، را کا ایجنڈا ہے، سی ٹی وی ویڈیو دیکھی ہے دو نہیں تین تین ٹیکسیاں تھیں، افغان سفیر کی لڑکی نے پہلے کہا موبائل فون لے گئے پھر ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے فون دیا،آزاد کشمیر میں ہماری 20سے زیادہ سیٹیں ہونگی اور (ن)تیسرے نمبر پر ہوگی، 25جولائی کو تحریک انصاف کی حکومت بنے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ کشمیریوں میں آزدی کی جدوجہد خود لڑنے

کا جذبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو طیارے سے اتارا گیا اور ابھی تک وزار ت داخلہ میں اپیل نہیں کی،کوئی ایسا سیاستدان ہے جو دھوکا دے کر بھاگتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں ہماری 20سے زیادہ سیٹیں ہونگی اور (ن)تیسرے نمبر پر ہوگی۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ تحریک انصاف 25جولائی کو آزاد کشمیر میں حکومت بنائیگی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے پاس (ن)لیگ سے ایک دو سیٹیں زیاد ہ ہونگی تاہم ایک ووٹ کی دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ کار کر دگی کا فیصلہ اگلے الیکشن میں ہوگا چور اور چوکیدار میں مقابلہ ہوگا۔افغان سفیر کی لڑکی پر تشدد واقعہ بارے سوال پر انہوں نے کہاکہ افغان سفیر کی لڑکی نے پہلے کہا موبائل فون لے گئے پھر فون دے دیا لیکن ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے دیا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ افغان سفیر کی لڑکی کو اغواء نہیں کیا گیا، یہ عالمی سازش ہے، را کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی ٹی وی ویڈیو دیکھی ہے دو نہیں تین تین ٹیکسیاں تھیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ لڑکی ایف سیون سے دامن کوہ گئی اور وہاں سے ایف نائن پارک گئی، لڑکی نے دامن کوہ سے تیسری ٹیکسی لی اور گھر نہیں گئی۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا پر چلنے والی تصویر اس لڑکی کی نہیں، جعلی ہے۔انہوں نے کہاکہ لڑکی گھر سے پیدل نکلی اور وہاں سے شاپنگ کیلئے کھڈا مار کیٹ گئی۔

Recent Posts

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

10 mins ago

اگلے سال پی ایس ایل کے لیے پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی…

53 mins ago

ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت…

1 hour ago

پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح،وزیر اعلیٰ مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری…

2 hours ago

آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی بی،…

2 hours ago

گندم بحران ورثے میں ملا،نگران وزیر اعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں،احسن اقبال

شکر گڑھ (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے بیان…

2 hours ago