شہباز شریف کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا۔شہباز شریف نے 23 نومبر 2021ء کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھا ہے۔
اپنے خط میں شہباز شریف نے ڈسکہ الیکشن کی چوری میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے چیف الیکشن کمشنر کے نام لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی دھاندلی کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔صدر نون لیگ شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحقیقات کر کے وفاقی و صوبائی سطح پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔