سیلاب متاثرین کی امداد وفاقی حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،علی امین گنڈاپور


بونیر(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ متاثرین کی امداد وفاقی حکومت کا فرض ہے، وزیراعظم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنی انیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں نے متاثرہ علاقوں میں بھرپور کام کیا، قدرتی آفت کے بعد کی صورتحال سب کے سامنے ہے،بونیر کے عوام کےمسائل حل کرنے آئے ہیں،لوگوں کے مالی نقصان کا ازالہ کریں گے،انفراسٹرکچر کو بھی بحال کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برس کے 2واقعات ہوئے،رہائشیوں کو متبادل جگہ منتقل کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی امداد وفاقی حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،ہمارےصوبے کے لوگ بھی ٹیکس دیتے ہیں،بطور وزیراعلیٰ میرا وعدہ ہے متاثرین کی بھرپور مدد کروں گا۔

WhatsApp
Get Alert