اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہے، مراد علی شاہ

پشاور (قدرت روزنامہ)مراد علی شاہ نے کہاکہ خیبرپختونخواہ والوں کو بھی پتہ چل گیا کہ اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پشاورمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی غر یبوں کی آواز ہے، آج ہم نے دیکھا دیا جلسہ ایسا ہوتاہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ پشاور والوں نے پیپلزپارٹی کی حق میں فیصلہ دےدیا۔اس سے قبل خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حالات آج سے 54 سال پہلےجیسے ہوگئے ہیں۔پی پی پی رہنما خورشید شاہ نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہیں، ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے، جب تک غریب عوام کی حالت نہیں بدلےگی معیشت بہترنہیں ہوسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جھوٹی سیاست نہیں کرتے، باتوں سے کچھ نہیں ہوگا، جمہوریت کیلئے اٹھنا پڑے گا۔
پی پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم قربانیوں کی سیاست کرتے ہیں،جھوٹی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم بھٹوکی جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس جلسے میں پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی پہنچ گئے ہیں، جوکچھ دیرکے بعد جلسے سے خطاب کریں گے۔اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے پشاورمیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پشاور نے ثابت کردیا کہ خیبرپختونخوا پیپلزپارٹی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی، پیپلزپارٹی کی بنیاد اس وقت رکھی گئی تھی جب عوام جاگیرداروں کی ظلم کا شکار تھے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو جاگیرداروں کی ظلم سے نجات دلائی، آج بھی عوام مشکلات کا شکار ہے پیپلزپارٹی ہی عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی۔

Recent Posts

مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم

لاہور(قدرت روزنامہ)آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ انہیں اور محمد عامر کو کپتان…

3 mins ago

انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر

بنگلورو(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی…

9 mins ago

پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شائقین کرکٹ جنون اور کھیل سے لگاؤ بڑھانے کیلئے پاکستان سپر لیگ…

18 mins ago

راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی پولیس نے ڈی بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن…

29 mins ago

پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)لیاری کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر…

37 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک…

46 mins ago